محمد آصف اور بابر مسیح ورلڈ کپ نمائندگی سے محرو م ہونے کی وجہ سامنے آگئی

لاہور: (دنیا نیوز) سینٹرل کنٹریکٹ معاملے پر کھلاڑیوں اور حکام کے درمیان میچ پڑ گیا، ضابطے کی خلاف ورزی پر سابق چیمپئن محمد آصف اور بابر مسیح کو ورلڈ کپ نمائندگی سے محروم کر دیا گیا۔


سنوکر اینڈ بلیئرڈ میں بھی سینٹرل کنٹریکٹ تنازع، دستخط نہ کرنے یعنی ضابطے کی خلاف ورزی پر حکام کا انتہائی اقدام، سابق چیمپئن محمد آصف کو رواں ماہ مصر میں شیڈول سپر میگا ایونٹ میں جانے سے روک دیا گیا، ایسوسی ایشن کے صدر منور شیخ کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں نے حکام کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

ان کے جواب میں قومی کیوئسٹ محمد آصف اور بابر مسیح کا کہنا تھا کہ سفری دستاویزات دینے کے بجائے نئے معاہدے پر دستخط کرنے کو کہا گیا جبکہ پہلا کنٹریکٹ ابھی اکتیس دسمبر تک موجود ہے۔

کنٹریکٹ تنازع کے باعث تیرہ دسمبر سے شیڈول سنوکر ورلڈ کپ وسکس ریڈ بال میں اب معاہدے پر دستخط کرنے والے دو کھلاڑی ہی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎