عمران خان کی ہدایت پر عثمان بزداراِن ایکشن ۔۔۔صوبائی وزراء میں سے 14 کی شامت آگئی

کارکردگی رپورٹ جمع نہ کرانے پر پنجاب کے 14 وزراء کے خلاف سخت ایکشن لیے جانے کا امکان دکھائی دیتا ہے .


حکومت کے 100 روز گرزنے کے بعد وفاقی وزراء تو بچ گئے ، تاہم صوبائی وزراء میں سے 14 کی شامت آگئی ہے.

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو  وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد طالب کیا جس میں انکو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ  تمام وزراء کا ریکارڈ مرتب کیا جائے کہ کس نے سو دنوں میں کیا کیا کام کیے ہیں وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کا خود جائزہ لیں گے.

جس کے بعد تمام وزراء کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا تاہم  14 وزراء کو برطرف یا پھر ان کے خلاف سخت ترین ایکشن لیے جانے کا امکان پیدا ہوگیا کیونکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم کے باجود پنجاب کے 14 وزراء نے اپنی کارکردگی رپورٹ جمع ہی نہ کرائی.

وزیر اعظم کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو ہدایت کی گئی کے اس حوالے سے ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا جائے تا کہ عوام کے سامنے پنجاب کی کارکردگی بھی رکھی جا سکے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎