ثناء میر کا ایک اوراعزازملک کا نام فخرسے بلند کردیا

رواں سال آئی سی سی وومنز ورلڈ ٹی20 میں پاکستانی بولر ثناء میر کی حیران کن لیگ بریک گیند کو ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ قرار دیا گیا ہے۔


دنیا کی نمبر ون پاکستانی اسپنر ثناء میر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ثناء میر کو مبارک باد دی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستانی اسپینر ثناء میر نے آئرلینڈ کی لارا ڈیلانی کو لیگ بریک گیند پر خوبصورت انداز میں کلین بولڈ کیا تھا۔

کرکٹ مداحوں نے ووٹ کے ذریعے ثناء میر کی اس گیند کو ایونٹ کی بہترین لیگ بریک ڈلیوری قرار دیا تھا۔ اس میچ میں پاکستان نے 38رنز سے کامیابی حاصل کی،جب کہ ثنا میر نے چار اوورز میں 20رنز کے بدلے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎