لوہے کے چنے جیل جاتے ہی نرم پڑنے لگے جیل میں خواجہ سعد رفیق کی کیا حالت ہوئی؟ جانیے

معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ  میرے ذرائع کے مطابق سعد رفیق سے ابھی کوئی تفتیش نہیں ہوئی اور ان کو کہا گیا ہے کہ آپ فی الحال آرام کریں.


صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ کوئی پوچھ گچھ نہیں کی گئی اور وہ کہنے لگ گئے کہ میں دل بیٹھا جا رہا ہے میرا دل نیچے کی طرف جا رہا ہے مجھے کھلی فضامیں سیر کرنے کے لیے لے کر جایا جائے.

جیل جاتے ہی خواجہ سعد رفیق کو ایک دم شدید بیماریوں کا دورہ پڑ گیا ایک دو گھنٹے میں کوئی ایسی بیماری نہیں تھی جو سعد رفیق کو نہیں لگی.

یاد رہے کہ  گذشتہ روز نیب  نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیرا گون سٹی کرپشن کیس میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کے الزام میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا تھا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎