اسد عمر بھی اسحاق ڈار کے نقش قدم پر چلنے لگے

وفاقی حکومت نے گردشی قرضوں کو کم کرنے کیلئے اسلامی بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے. حکومت آئندہ برس 2019 میں اسلامی بانڈجاری کرے گی.


نجی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی بانڈ سکوک 2019 میں جاری کئے جائیں گے،آئندہ سال حکومت کا 600 ارب کے سکوک جاری کرنے کامنصوبہ ہے.

حکومت جنوری میں 100 ارب روپے کے انرجی سکوک فروخت کرےگی.

وزارت خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ انرجی سکوک کی میعاد 10 سال ہوگی اورانرجی سکوک کاشرح منافع 11.50 فیصدہوگا.

یاد رہے کہ گزشتہ دورحکومت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی قرضوں پر قابو پانے کیلئے سکوک باونڈ کا اجرا کیا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎