پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،کپتان کے ایک اور کھلاڑی مستعفی

پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم راجہ ریاض اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں. 


رکن قومی اسمبلی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوادیا ہے. استعفے کے عنوان میں کہا گیا ہے کہ میں عہدے پر ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا، البتہ میں بطور رکن قومی اسمبلی کام کروں گا۔

مرکز میں نئی ذمہ داری دیتے وقت مجھے اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔ پارلیمانی سیکرٹری بنانے سے پہلے رائے طلب نہیں کی گئی تھی.

تاہم اس حوالے سے  وزیراعظم آفس کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎