فنڈز کی عدم دستیابی ساہیوال کا کرکٹ گراؤنڈ زبوں حالی کا شکار

ساہیوال میں ایک صدی سے زائد عرصے تک کھیلوں کا مرکز رہنے والا گراؤنڈ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے۔


ساہیوال کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے،اس شہر کے میدانوں میں منظور الہیٰ، ظہور الہیٰ جیسے کرکٹر اور شہرہ آفاق لیگ اسپنرمشتاق احمد نے کرکٹ کھیلی اور وطن کا نام دنیا میں روشن کیا۔

ساہیوال میں کرکٹ کے فروغ کا باعث جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ تعمیر نو کے سبب ایک سال سے غیر فعال ہے،موجودہ صورتحال پر مقامی کھلاڑی بھی مایوس ہیں۔

مقامی کھلاڑی کہتے ہیں کہ گراؤنڈ کی موجودہ حالت مقامی سطح پر کرکٹ کے زوال کا باعث بن رہی ہے، دوہزار سترہ میں گراؤنڈ کی تعمیر کا منصوبہ شروع ہواجو بجٹ نہ ملنے کے باعث ادھورا رہ گیا۔

ڈویژنل اسپورٹس آفیسر اکبر مراد کا سما سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امید ہے نئی حکومت جلد فنڈز جاری کردے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎