پی سی بی کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف مقدمہ گلے پڑ گیا۔۔۔ بھارت نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ آپ یقین نہیں کریں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف مقدمہ کرنا مہنگا پڑ گیا ہے.پاکستان نے بی سی سی آئی کے خلاف 70ملین ڈالر ہرجانے کا کیس کیا تھا اور کیس جیت نہیں سکا تھا اور اب بھارتی بورڈ نے آئی سی سی تنازع کمیٹی میں پی سی بی کے خلاف2ملین ڈالر کا دعویٰ کر دیا ہے.


بی سی سی آئی نے مقدمات کے اخراجات کے لیے پاکستان کے خلاف دعویٰ کیا ہے.

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2014 میں چھے سیریز ہونی تھے لیکن بھارت نے راہ فرار کا راستہ اختیار کر کے سیریز تو کیا ایک میچ تک نہیں کھیلا. جس پر پی سی بی کی جانب سے 70 ملین ڈالرز ہرجانے کا کیس کیا گیا تھا.

جس کا فیصلہ کچھ ہی روز قبل آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف دے دیا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎