خواجہ سعد رفیق کا عدالت میں آمد کے وقت جرت مندانہ اقدام

یراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ برادران کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا جس کے بعد آج انہیں احتساب عدالت میں پیش کیاگیا ۔ احتساب عدالت آمد کے موقع پر خواجہ سعد رفیق نے ''شیر، شیر '' کے نعرے لگائے اور ہاتھ اُٹھا اُٹھا کر نعرے بازی کی جس پر لیگی کارکنان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔


خیال رہے کہ پیراگون سوسائٹی اسکینڈل میں زیر حراست خواجہ برادران کو آج احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

لیگی کارکنان کے احتجاج کے پیش نظر عدالت کو خاردار تاروں سے سیل کردیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی .

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں اس سے قبل خواجہ سعد رفیق کے دست راست قیصر امین بٹ کو گرفتار کیا گیا تھا اور ذرائع کے مطابق قیصر امین بٹ کے انکشافات کی وجہ سے ہی خواجہ برادران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر رہے کہ خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎