وزیر اعظم عمران خان کیلیے ایک اور اعزاز

وزیر اعظم عمران خان انسٹاگرام پر فعالیت کے لحاظ دوسرے نمبر پر ہیں۔ فائل فوٹو


پاکستانیوں کیلئے ایک مثبت خبر ، وزیراعظم پاکستان عمران خان فوٹو بلاگنگ سوشل سائٹ پر انتہائی سرگرم افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر آگئے ہیں۔

ٹوِپلومیسی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کے وزیر اعظم عمران خان کا شمار دنیا میں انسٹا گرام پر سب سے زیادہ سرگرم اور فعال رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹوپلومیسی

رپورٹ کے مطابق عمران خان ایک دن میں 10 سے زائد پوسٹ کر کے اور9 لاکھ 92 ہزار 976 فالورز کے ساتھ انسٹاگرام پر فعال ترین رہنماؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

رپورٹ میں دی گئی فہرست کے مطابق برونائی حکومت کی وزارت اطلاعات دن میں اوسطاً 17 پوسٹس کر کے پہلے نمبر پر جبکہ کویت کی وزارت خارجہ دن میں 8 پوسٹس کر کے فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

بشریٰ بی بی گوگل پر سب زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست

حکومت پاکستان یومیہ آٹھ اور پورٹو ریکو کے گورنر پدو روسیلو فہرست پر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فالورز کے حساب سے انسٹا گرام پر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ نریندر مودی کے انسٹا گرام پر 14.8 ملین فالورز ہیں۔فہرست میں دوسرے نمبر پر انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو اور تیسرے نمبر پر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎