حکومت نے چھوٹے چھوٹے پرچون فروشوں کو بھی نہ بخشا۔۔۔ انتہائی سخت فیصلہ کرلیا

ایف بی آر نے چھوٹے دوکانداروں تک کے لیے  ٹیکس کے حوالے سے اقدامات مزید سخت کردیئے.


ایف بی آر نےسمال ٹریڈرز اور پرچون فروشوں کو ٹیکس آڈٹ کیلئے نوٹسز بھجوانا شروع کردیئے ہیں. ایف بی آر کو سمال ٹریدرز اور پرچون فروش اپنے قابل ادا ٹیکس کا پچیس فیصد سے زائد ٹیکس جمع کروا کر ٹیکس آڈٹ سے بچ سکتے ہیں.

اس حوالے سے سمال انڈسٹریز اور پرچوں فروشوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہ پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے طبقہ پر ظلم نہ کیا جائے اور ٹیکس آڈٹ سے نجات دلوائی جائے یہ بات انہوں نے ایف بی آر کو باقاعدہ خط کے ذریعے کی ہے.

سمال ٹریڈرز اور پرچوں فروشوں کا کہنا ہے کہ اگر ملازمین کو یہ رعایت دی جاسکتی ہے تو پھر سمال ٹریڈرز کو رعایت کیوں نہیں دی جا سکتی.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎