سابق ویمن کرکٹر شرمین خان انتقال کر گئیں

پاکستان کی سابق ویمن کرکٹر شرمین خان 48 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئیں ۔


شرمین خان کی بہن شائزہ خان کے مطابق شرمین خان کا نمونیا کے باعث انتقال ہوا ہے، وہ دو روز قبل ہی انگلینڈ سے وطن واپس آئی تھیں۔

شائزہ خان اور ان کی بہن شرمین خان نے پاکستان میں ویمن کرکٹ کا آغاز کیا ، شرمین نے دو ٹیسٹ اور 26 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎