سعد رفیق کی گرفتاری پر ن لیگ اڑ گئی ۔۔۔۔۔ بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوۓ  خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک ایوان کی کارروائی نہ چلنے دینے کا اعلان کردیا ہے.


مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا پارلیمانی پارٹی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب حکومتی گٹھ جوڑ کے تحت بدترین احتساب  اور شفافیت کی دھجیاں اڑارہی ہیں.

اجلاس میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی گرفتاری،حمزہ شہباز کو بغیر کسی جواز ائیر پورٹ پر روکنا  اور مریم اورنگزیب کیخلا ف انکوائری کے مسئلے پر غوروخوص کیا گیا.

جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ ہوئے تو ایوان کی کاروائی نہیں چلنے دیں گے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎