جنوبی افريقا کيخلاف تینوں شعبوں میں اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا،کپتان سرفرازاحمد

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پرعزم انداز میں کہا ہے کہ ساری توجہ جنوبی افریقا کے خلاف دورے پر ہے۔


کپتان سرفرازاحمد نےجنوبی افریقہ روانگی سےقبل میڈیاسے گفتگومیں کہا کہ جو چیز ہونے والی تھی وہ ہوگئی، کیویز کیخلاف سیریزگزرگئی، اب سارا فوکس جنوبی افریقہ کے دورے پرہے۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ دورےمیں بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ بیٹسمینوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،جنبوی افریقا کی پچزپرفاسٹ باؤلر کا کرداراہم ہوگا۔انھوں نے زور دے کر کہا کہ جنوبی افریقا کیخلاف تینوں شعبوں میں اچھاکھیل پیش کرناہوگا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم دورے میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلےگی۔ ٹیسٹ سیریزکا آغاز26 دسمبرکوپہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان سرفراز، فخرزمان، شان مسعود، اسدشفیق، امام الحق، فہیم اشرف، محمدعامر، بابراعظم، محمدرضوان، محمدعباس، حسن علی اورشاہین آفریدی شامل ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎