شاہ محمود کی سوئی اٹکی ہوئی تھی کہ۔۔۔ شہباز شریف کے حکومت پر تابڑ توڑ حملے

قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں آدھے پیسے کی کرپشن بھی ثابت ہوگئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔


قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات رواں برس جنوری میں شروع ہوئیں،میں نے کئی پیشیاں بھگتیں،پرویز خٹک کےخلاف مالم جبہ کے ریزارٹ کی تحقیقات بھی ساتھ شروع ہوئیں لیکن کسی کو چیونٹی بھی نہیں کاٹی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی گفتگو کی اہم بات ہے کہ ایوان کو فعال ہونا چاہیے،پی ٹی آئی کو میثاق معیشت کی پیش کش کی ، جسے حقارت سے رد کردیا گیا، پاکستان اور عوام کے مفاد میں ایک قدم آگے بڑھ کر حکومت سے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

اپوزیشن لیہڈر نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر میری ذات کی بات ہوئی، پوری اپوزیشن نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لیے مجھے نامزد کیا، یہ کوئی ہٹ دھرمی کی بات نہیں، اپوزیشن نے جو عزت دی اس فیصلے کو آگے لے جانا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎