میشا شفیع کے الزامات کے باوجود علی ظفر نے بڑا میدان مار لیا

گزشتہ ہفتے برطانیہ کے ہفتہ وار میگزین ’ایسٹرن آئی‘ نے ایشیا کی پرکشش اور جاذب نظر خواتین کی فہرست جاری کی تھی، جس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ایشیا کی چوتھی پرکشش خاتون قرار دیا گیا تھا۔


ایشیا کی 50 پرکشش خواتین میں اگرچہ دیگر پاکستانی اداکارائیں بھی تھیں، تاہم وہ ماہرہ خان سے کافی پیچھے تھیں۔

فہرست میں ماہرہ خان کو پاکستان کی پرکشش ترین خاتون بھی قرار دیا گیا تھا۔

اب اسی میگزین نے ایشیا کے پرکشش مرد حضرات کی فہرست بھی جاری کی ہے، جس میں پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر بھی شامل ہیں۔

فہرست میں علی ظفر کو ایشیا کے 50 پرکشش مرد حضرات میں سے 8 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جب کہ انہیں پاکستان کا پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا ہے۔

اسی فہرست میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا نام بھی شامل ہے، جو ایشیا کے پرکشش مرد حضرات میں 48 ویں نمبر پر ہیں۔

اسی طرح اس فہرست میں پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور گلوکار دانیال ظفر کو بھی شامل کیا گیا ہے، وہ ایشیا کے 40 ویں پرکشش مرد ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایشیا کے سب سے زیادہ پرکشش اسپورٹس میں ہیں، تاہم وہ مجموعی طور پر 10 ویں پرکشش ترین مرد ہیں۔

بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار یوں تو کامیاب اداکاراؤں میں سر فہرست ہیں، تاہم وہ پہلی بار ایشیا کے 10 پرکشش ترین مرد حضرات میں شامل ہوئے ہیں اور وہ 9 ویں پرکشش مرد ہیں۔

پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر پاکستان کے سب سے زیادہ پرکشش شخص ہیں۔

پاکستانی گلوکار مجموعی طور پر ایشیا کے 8 ویں پرکشش مرد ہیں۔

بھارتی ٹیلی وژن کے نوجوان اداکار گرمیت چوہدری خوبصورتی میں کئی بولی وڈ اسٹارز سے بھی آگے نکل گئے اور وہ ایشیا کے 7 ویں پرکشش مرد بننے میں کامیاب ہوگئے۔

اگر یہ کہا جائے کہ بھارت میں زیادہ تر پرکشش مرد حضرات کا تعلق فلم نہیں بلکہ ٹی وی انڈسٹری سے ہے تو کچھ غلط نہیں ہوگا، کیوں کہ محسن خان کا بھی تعلق ٹی وی انڈسٹری سے ہے۔

بولی وڈ اداکار ہریتھک روشن کو ویسے بھی پرکشش اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے، تاہم وہ ایشیا کے پرکشش مرد حضرات میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک جو ہمیشہ اپنے متنازع بیانات اور افیئرز کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، وہ ایشیا کے چوتھے پرکشش مرد ہیں۔

بولی وڈ کے ایکشن ہیرو شاہد کپور نے خوبصورتی میں شاہ رخ اور سلمان خان جیسے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا اور وہ ایشیا کے تیسرے پرکشش مرد بننے میں کامیاب ہوگئے۔

بھارتی ٹی وی اداکار ووین دسینا نے خوبصورتی میں اپنے وطن کے کئی بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا اور وہ ایشیا کے دوسرے پرکشش مرد بننے میں کامیاب ہوگئے۔

حیران کن طور پر ایشیا کا پرکشش مرد کوئی ایک نہیں بلکہ نوجوان لڑکوں کا ایک گروپ ہے۔

جی ہاں، جنوبی کوریا کے میوزیکل بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کو ایشیا کے پرکشش بینڈ کا درجہ دیا گیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎