معروف بھارتی اداکارہ زرین خان نے نوجوان کی جان لے لی

بھارتی اداکاری زرین خان کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہو گیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گوا میں سڑک پر ہونے والے ایک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کی بولی وڈ اداکارہ زرین خان کی گاڑی سے ٹکڑ ہوئیجس کے باعث نوجوان اسکوٹر سے گرکرشدید زخمی ہوگیا۔

بعد ازاں اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ حادثے کے وقت کارمیں اداکارہ زرین خان اوران کے ڈرائیورعلی عباس موجود تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اداکارہ زرین خان اپنی مینیجرکے باعث خبروں کی زینت بنی تھیں انہوں نے اپنی سابق مینیجرکے خلاف دھوکا اور فریب کرنے کا الزام لگایا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎