جہانگیر ترین نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرا کر کپتان کا کھلاڑی بنا دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما شوکت بسرا نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔


شوکت بسرا کچھ دیر میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد شوکت بسرا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

شوکت بسرا پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما  اور سابق رکن صوبائی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس پاکستان پیپلزپارٹی نے اہم رہنما شوکت بسرا سمیت 4 عہدیداروں کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ صدرپی پی ملتان ڈویژن نوشیرلنگڑیال اورجنرل سیکرٹری ڈی جی خان غلام فرید میرانی کو ہٹادیاگیاجبکہ لیہ سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری جاویداقبال کنجیال بھی پارٹی عہدے سے فارغ ہو گئے۔

اعلامیہ کے مطابق شوکت بسرا اعجازالحق کے مقابلے میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہے ہیں۔چاروں عہدیداروں کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎