ایمرجنگ ٹیمز ایشیاءکپ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ کا نتیجہ آگیا

ایمرجنگ ٹیمز ایشیاءکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ کا فیصلہ ہوگیا ہے۔


بھارت پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کی دھوڑ میں شامل ہوگیا ہے.

کولمبو کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو ٹاس جیت کر بٹینگ کی پیشکس کی تو پاکستان  ٹیم 44.4 اوورز میں 172 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی طرف سے  کپتان محمد رضوان نے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے۔

جبکہ بھارت کی جانب سے مایانک مرکاندے نے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بھارت کی  ٹیم نے مقررہ ہدف 28 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎