مولانا سمیع الحق کے قتل میں اہم پیش رفت پولیس نے قتل کے بعد غائب ہونے والے اہم شخص کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی: (دنیا نیوز) مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے پرسنل سیکرٹری احمد شاہ کو حراست میں لے لیا ہے، واقعہ کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔


راولپنڈی پولیس نے مولانا سمیع الحق قتل کیس میں مولانا کے پرسنل سیکرٹری احمد شاہ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے، مولانا احمد شاہ نے ہی پولیس کو قتل کی اطلاع بھی دی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ مولانا احمد شاہ مولانا سمیع الحق کے انتہائی قریبی ساتھی ہیں، وہ مولانا سمیع الحق کے ڈرائیور، آپریٹر اور گن مین کے فرائض بھی سرانجام دیتے تھے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎