فیصل آباد: نجی اسکول سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

منصورآباد میں واقع وہ اسکول جہاں سے نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔


فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے منصورآباد میں واقع ایک نجی اسکول سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق رات 3 بجے کے قریب اہل علاقہ نے فائرنگ کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی۔

جس کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور تلاشی کے دوران دونوں نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق نوجوانوں کی شناخت 22 سالہ ساجد اور 23 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی، جو آپس میں دوست ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎