پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج

لاہور کے نواحی علاقوں سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کا راج ہے، خانیوال ملتان موٹر وے بند ، حد نگاہ صفر سے 50 میٹرہو کر رہ گئی ۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وسطی اور جنوبی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں آئندہ دو سے تین دن تک شدید دھند رہنے کا امکان ہے۔

ملک بھر میں سردی نے اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہیگا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی کالام میں منفی گیارہ سینٹی گریڈ رہی۔ قلات، گوپس میں منفی چھ، کوئٹہ، استور، مالم جبہ اور ہنزہ میں منفی پانچ، بگروٹ سکردو میں منفی چار، دیر میں منفی تین، پارا چنار، مری اور راولا کوٹ میں منفی دو، جبکہ چترال کاکول دروش اور گلگت میں درجہء حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا کیا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کم سے کم درجہء حرارت چار، کراچی میں چودہ ، لاہور میں سات، پشاور میں چار، مظفر آباد میں تین، فیصل آباد میں سات، ملتان میں بھی سات جبکہ حیدر آباد میں کم سے کم درجہء حرارت بارہ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎