پی پی 168ضمنی الیکشن شکست کے بعد ن لیگ نے اہم قدم اٹھا لیا

لاہور میں پی پی 168 سے ن لیگی امیدوار رانا خالد قادری نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے درخواست جمع کرا دی، رانا خالد قادری نے درخواست رٹیرننگ افسر رحم زادہ خان کو جمع کروائی ہے۔


لیگی رہنما نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حلقے میں مسترد ووٹوں کی تعداد زیادہ ہے، ملک اسد کھوکھر کی جیت کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہ کیا جائے، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔

یاد رہے خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی نشست پی پی 168 لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں‌ تحریک انصاف کے امیدوار 17 ہزار 579 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے رانا خالد 16 ہزار 892 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎