وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے ایک بارپھرقوم کے دل جیت لیے، شانداراعلان کردیا

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے معذور افراد کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے اب معذورافراد ریلوے میں مفت سفر کریں گے.


 میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے پلاٹ ایک روپیہ ماہانہ کرائے پر دیں گے. انہوں نے کہا کہ  خواہش ہے معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے بڑا کام کروں.

 انہوں نے نابینا افراد کیلئے 100 فیصد ریلوے کا فری ٹکٹ کا بھی اعلان کیا. ان کا کہنا تھا کہ ایک روپے ماہانہ کرائے پرمعذور بچوں کو اسکول مہیاں کرنے کے لئے تیارہوں.

 انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ  ڈی ایس راولپنڈی ریلوے سے کہوں گا کہ وہ کوئی اچھی جگہ دیکھ کر معذور بچوں کے لئے کالج قائم کروائیں.پہلے بھی 60 کالج بنائے گئے لیکن لوگوں نے قبضہ کر لیا. لیا.

راولپنڈی کی عوام کو خوشخبری دیتے ہوۓ انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے شہریوں کیلئے جلد میگا پروجیکٹ شروع کرنے جا رہا ہوں.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎