نیب حمزہ شہباز کو کب گرفتار کرے گا؟ فیاض الحسن چوہان نے کھلبلی مچا دی

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ خواجہ برادران ہیپی برتھ ڈے منانے نہیں گئے انہیں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، نیب جب ضروری سمجھے گا اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کو بھی گرفتار کر لے گا۔


پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ خواجہ برادران حوصلہ دکھائیں، انہوں نے جس استقامت سے کرپشن کی اسی استقامت کا اب بھی مظاہرہ کریں۔

ان کاکہنا تھا کہ خواجہ برادران جیل ہیپی برتھ ڈے منانے نہیں گئے انہیں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ،ان کے من پسند کھانے فراہم نہیں کئے جا سکتے ۔

فیاض چوہان نے کہا کہ افسوس مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں پروڈکشن آرڈر کا قانون منظور نہیں کیا، اور اب یہ پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر واویلا مچا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پروڈکشن آرڈر کے مسئلے پر کام کیا جائے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎