خواجہ برادران کے بعد اب رانا ثنا الله کی باری بھی آگئی نیب نے تیاری پکڑ لی

لاہور:  مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما کیخلاف نیب کا شکنجہ سخت ہو گیا، سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔


ذرائع کے مطابق، رانا ثناء اللہ پر فیصل آباد میں انڈرپاس کا نقشہ تبدیل کرانے کا الزام ہے، ان پر من پسند افراد کو کروڑوں کا فائدہ پہنچانے کا الزام ہے، صوبائی وزیر کیخلاف نیب میں درخواست دائر ہونے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

یاد رہے کہ شہبازشریف مسلسل 64 روز نیب کی تحویل میں رہنے کے بعد اب جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں تاہم ان کے بعد نیب نے خواجہ برادران کو گرفتار کیا اور اب ان کے بعد رانا ثنااللہ کی باری بھی آ گئی ہے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎