پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فور کا شیڈول جاری کر دیا، افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں منعقد ہو گی۔ فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔


پی ایس ایل فور کا میلہ سجنے کو تیارہے، میگا ایونٹ کیلئے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں منعقد ہو گی۔ پی سی بی نے سپر لیگ فور کا مکمل شیڈول جاری کر دیا۔

BIG ANNOUNCEMENT: The #HBLPSL tournament schedule is out! Mark the dates and see your favourite team in action. The league will be played at five venues across the UAE and Pakistan, Abu Dhabi to host games for the first time with Karachi to stage the grand final. #KhelDeewanoKa pic.twitter.com/CDoeMdains

تین میچز کی میزبانی لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کرئے گا جبکہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 17مارچ کو فائنل سمیت پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔ پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پشاور زلمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎