پی آئی اے میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے نئے سال کی آمد پر بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے نے نئے سال کی آمد پر کرایوں میں 25 سے 30 تک فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

فضائی کرایوں میں کمی کی اسکیم 14 دسمبر سے 28 دسمبر تک رہے گی۔ فوٹو: فائل


پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسکیم 14 دسمبر سے 28 دسمبر تک رہے گی۔

محدود مدت کی اس اسکیم کے ذریعے پیرس، میلان، اوسلو، کوپن ہیگن، بارسلونا، بیجنگ اور کابل جانے والے فائدہ اٹھا سکیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎