دبنگ گرل سوناکشی سنہا دنیا کی مشہور ای کامرس کمپنی کے ہاتھوں ماموں بن گئیں۔

جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا دنیا کی مشہور ای کامرس کمپنی ایمازون کے ہاتھوں ماموں بن گئیں۔

آن لائن خریداری میں صارفین کے ساتھ دھوکا دہی اور غلط سامان کی ترسیل معمول کی بات ہے لیکن جناب یہاں تو مشہورشخصیات کو ماموں بنانے میں بھی ای کامرس کمپنیاں پیچھے نہیں رہیں۔


سوناکشی نے اپنے ساتھ ہونے والی دھوکا دہی کی کہانی اور تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے آن لائن اسٹور ایمازون سے 18 ہزار روپے مالیت کا ایک جدید ترین موبائل ہیڈ فون خریدا۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے ایمازون پر بھروسہ کیا اور انہیں سامان کی فراہمی بھی کی گئی لیکن نفیس ڈبے میں ہیڈفون کے بجائے نٹ بولٹ ڈیلیور کردیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎