سندھ والوں کیلیے بری خبر

کراچی میں سی این جی اسٹشنز کی بندش کے باعث سڑکوں پر بسوں کی تعداد میں کمی ہے جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔


سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ایک ہفتے بعد بھی گیس کی فراہمی بحال نہ ہوسکی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس فیلڈز سے سپلائی بہتر ہونا شروع ہوئی ہے، تاہم سی این جی اسٹیشنز دو روز تک کھلنے کا امکان کم ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ لائن پیک بہتری میں ایک دو روز لگ سکتےہیں، جیسے ہی پریشر بہتر ہو گا سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کر دیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎