حکومت نے کاروباری طبقے کوبڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کے دوران راولپنڈی چیمبرآف کامرس کے عہدیداران نے اپنے تحفظات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت اعتماد اور مراعات دے تو وہ دنیا کے کسی بھی ملک کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

جس پروزیراعظم کے معاون خصوصی عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کے تحفظات دور کرنے کے لئے حکومت سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ ایف بی آر میں اصلاحات لا رہے ہیں جس میں چیک اینڈ بیلنس کا پورا نظام ہوگا۔

حکومت نے کاروباری طبقے کو خوشخبری سنادی، وزیراعظم کے معاون خصوصی عبدالرزاق داؤد کہتے ہیں خصوصی مراعات دی جائیں گی جبکہ ریگولیٹری ڈیوٹی بھی ختم کر دیں گے۔ چار سال کیلئے نیشنل ٹیرف پالیسی لانے کا اعلان بھی کردیا گیا۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ آسان کاروباری مواقع کے حوالے سے پاکستان 136ویں نمبر پر ہے جسے اگلے سال تک 100 بہتر ممالک میں فہرست میں لائیں گے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎