ان میں سے بہترین کون؟ عثمان خواجہ یا ویرات کوہلی؟

فیصلہ اب آپ کو کرنا ہے کہ بہترین کیچ کس نے پکڑا۔

آسٹریلیا میں ان دنوں بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز جاری ہے، جہاں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سلپ میں کھڑے ہو کر شاندار کیچ کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

تاہم کوہلی کے اس کیچ نے عثمان خواجہ کے پکڑے گئے کیچ کی یاد دلا دی۔

تاہم کرکٹ ماہرین کوہلی کے اس کیچ کا عثمان خواجہ کے شاندار کیچ سے موازنہ کر رہے ہیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پرتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میدان میں موجود کوہلی کے ایک ہاتھ سے دائیں جانب جاتی گیند کو لپک کر پکڑتا دیکھ کر اسٹیڈیم میں موجود سب لوگ حیران رہ گئے۔


گراونڈ میں موجود اشانت شرما کی گیند پر آسٹریلوی بیٹسمین ہینڈز کومب نے شاندار شارٹ مارنا چاہا ، تاہم سلپ میں موجود عقابی نگاہیں لگائے ویرات کوہلی نے ان کے تمام خواب چکنا چور کردیئے اور تیز رفتاری سے ڈائیو مار کر بڑھتی گیند کو ایک ہاتھ سے دبوچ لیا اور بے چارے کینگرو بلے باز کو لٹکے منہ کے ساتھ واپس پویلین جانا پڑا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎