بچوں کو ٹیوشن سے نجات دلانے کیلیے حکومت کا اہم اقدام

پنجاب میں بچوں کوٹیوشن کے جھنجھٹ سے نجات دلانے کا کام شروع کردیا گیا۔ محکمہ تعلیم نے موبائل ایپ متعارف کرادی ہے جس کوپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تیار کیا ہے۔


ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ ای لرننگ نامی ایپ چھٹی سے دسویں جماعت کے لیے بنائی گئی ہے۔ایپ میں ریاضی،فزکس،کیمسٹری، بیالوجی اور جنرل سائنس کے مضامین شامل ہیں ۔

آپ کے پاس اسمارٹ فون ہے تو بچوں کو ٹیوشن پر بھیجنے کی ضرورت نہیں ۔ پنجاب حکومت نے ای لرننگ ایپ متعارف کرادی ہے۔ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے کسی بھی مضمون میں رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎