حکومت نے پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی میں ایک اور کامیابی حاصل کر لی

پاکستان ہاکی ٹیم بطور میزبان پریزیڈنٹ الیون کے نام سے ٹورنامنٹ میں دوستانہ میچزز کھیلے گی، سیکرٹری منیجمنٹ کمیٹی ہاکی اوپن سریز کرنل ریٹائرڈ آصف ناز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل ایونٹ کھیلا جا رہا ہے۔

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کے دروازے کھلنا شروع ہو گئے، چار غیر ملکی ہاکی ٹیمیں انٹرنیشنل ہاکی سیریز اوپن کے لئے پاکستان پہنچ گئیں۔


ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ازبکستان، ترکمانستان، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں۔ ہاکی سیریز اوپن 17 دسمبر سے شروع ہو گی، دس سال سے بھی زائد عرصے کے بعد پہلی بار انٹرنیشنل ہاکی میچزز لاہور میں منعقد ہونگے۔

ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی وزیراعظم پاکستان عمران خان اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کو دعوت دی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎