پیسے کا کمال، بالی وڈ کے میگا اسٹار بھی ’ویٹر‘ بن گئے

— فوٹو:اسکرین گریب

حال ہی میں امیتابھ بچن اور عامر خان بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی بیٹی اشا امبانی کی شادی کی تقریب میں بھی نظر آئے۔


بھارتی تاجر کی بیٹی کی شادی میں بالی وڈ شخصیات کے علاوہ عالمی سطح کے رہنماؤں نے شرکت کی اور یہ شادی بھارت کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے۔

ایشا امبانی کی 'مہنگی ترین' شادی میں نامور شخصیات نے چار چاند لگا دیئے

ان دونوں اداکاروں کے علاوہ شاہ رخ خان، ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن بھی مہمانوں کو کھانا دیتے نظر آئے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بالی وڈ ستاروں کی جانب سے ویٹر بن کر مہمانوں کو کھانا دینے پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور طرح طرح کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور شاہ رخ خان سمیت متعدد اسٹارز بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی میں ویٹر بن گئے۔

امیتابھ اور عامر خان کی جوڑی حال ہی میں ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں ایک ساتھ نظر آئی تھی لیکن یہ فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

اس تقریب میں بالی وڈ اسٹارز شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان اور امیتابھ بچن سمیت نامور ستارے اسٹیج پر پرفارمنس بھی دیتے دکھائی دیئے لیکن مسٹر پرفیکشنسٹ، میگا اسٹار اور کنگ خان کے ساتھ ساتھ کئی ستارے اسی شادی میں ویٹر بن کر مہمانوں کو کھانا بھی فراہم کرتے رہے۔

فلمی ستارے اشا امبانی کی شادی میں ناصرف ناچتے گاتے رہے بلکہ مہمانوں کو کھانا بھی دیتے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیتابھ بچن اور عامر خان مہمانوں کے لیے مختلف کھانوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎