پہلی مرتبہ کسی سابق کپتان نے موجودہ کپتان کو ٹیسٹ کرکٹ ہی چھوڑنے کا مشورہ دیا

اس سے قبل کئی سابق کرکٹر سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے چکے ہیں ،یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی سابق کپتان نے موجودہ کپتان کو ٹیسٹ کرکٹ ہی چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ۔


میڈیا سے گفتگو میں شاہدآفریدی نے کہاکہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ کر صرف ون ڈے اور ٹی 20 پر فوکس کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان ہونا چاہیے ،آگے ورلڈ کپ آرہا ہے ،اسے چھوٹے فارمیٹ پر فوکس کرنا چاہیے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎