مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے عمران خان اور شیخ رشید کو نیا نام دے دیا

وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید عمران خان کے چپراسی ہیں، جمہوریت پر جھاڑو پھیرنے کا شوقین یہ کردار صرف اپنے گناہوں سے وفا کرسکتا ہے۔


مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جس طرح یوٹرن کا معنی عمران خان،ویسے ہی مفاد پرستی کا دوسرا نام شیخ رشید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے نام پرجوکروں کا سرکس جاری ہے، شیخ رشید جیسے شیطانوں کی وجہ سے ملک میں افراتفری کا عالم ہے، جوکر، لوٹے، جعلساز اور الیکشن چور ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎