امریکا کے بعد کس ملک نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا؟

کنبیرا: (دنیا نیوز) امریکا کے بعد آسٹریلیا نے بھی مغربی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سفارتخانہ تب تک منتقل نہیں کیا جائیگا جب تک اسرائیل اور فلسطین میں امن قائم نہیں ہو جاتا۔ آسٹریلیا فلسطینیوں کی اپنی ریاست کی خواہش کو بھی تسلیم کرتا ہے۔

آسٹریلیا بھی امریکی صدرٹرمپ کے نقشِ قدم پر چل پڑا ہے، مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا، فلسطینی رہنماء نے آسٹریلوی وزیر اعظم کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اس اقدام کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔


سینئر فلسطینی رہنما اور سابق وزیر خارجہ نبیل شعث نے اقدام کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ جانے کیوں آسٹریلیا ڈونلڈ ٹرمپ کے نقشِ قدم پر چل پڑا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎