حکومت کی طرح پی آئی اے نے بھی یو ٹرن لے لیا

پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو ماموں بنا دیا گیابیرون ملک پروازوں پر کرائے میں 25 سے 30 فیصد کمی کا اعلان کرکے یو ٹرن لے لیا ۔

اس معاملے پر اورسیز پاکستانیوں نے چیئرمین پی آئی اے ارشد ملک سے اس معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعے کے روز پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ بیرون ملک پروازوں پر 14 سے 28 دسمبر تک کرائے میں 25 سے 30 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔


واضح رہے کہ جمعے کے روزجن غیر ملکی روٹس پر پی آئی اے کی جانب سے پروازوں کے کرائے میں کمی کا اعلان کیا گیا ان میں پیرس، میلان، اوسلو، کوپن ہیگن، بارسلونا، بیجنگ اور کابل شامل تھے۔

اس اعلان کے بعد پیرس میں پی آئی اے کی ٹکٹ فروخت کرنے والے مقرر ایجنٹوں اور بیرون ممالک دفاتر سے رابطہ کیا تو انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ 14 دسمبر سے جنوری کے وسط تک ہائی پیک سیزن کا آغاز ہو چکا ہے اور اس دوران کرایوں میں 25 سے 30 فیصد کمی نہیں بلکہ اضافہ کیا گیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎