اپوزیشن کا قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی لینے سے انکار

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے حکومت سے اہم امور والی وزارتوں سے متعلق کمیٹیاں لینے پر اصرار کیا ہے۔

اپوزیشن نے بعض قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی لینے سے انکار کر دیا ہے۔


ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے اپوزیشن کو شماریات، سائنس و ٹیکنالوجی اور موسمی تغیرات جیسی قائمہ کمیٹیاں دینے کا فیصلہ کیا تو اپوزیشن نے اس پر انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ن لیگ کا کوئی عہدیدار یا سابق وزیر کسی بھی قائمہ کمیٹی کا چیئرمین نہیں بن سکے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎