نصیرالدین شاہ نے کوہلی کو ’بدمزاج ترین کھلاڑی‘ قرار دیدیا

بھارتی کپتان ویرات کوہلی جہاں اپنی عمدہ بیٹنگ کے لئے کرکٹ کی دنیا میں نہایت مقبول ہیں، وہیں اپنے مزاج کے حوالے سے تنازعات کا شکار رہتے ہیں۔


زیادہ دور نہیں کچھ عرصہ پہلے ایک پروموشنل ویڈیو میں ویرات کوہلی اپنے ایک مداح کے ان ریمارکس کہ ’’وہ موجودہ بھارتی کھلاڑیوں سے زیادہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کو پسند کرتا ہے‘‘ پر آگ بگولہ ہوگئے تھے اور جواب میں کہا تھا کہ جو غیرملکی کھلاڑیوں کو پسند کرتے ہیں اُنہیں بھارت چھوڑ دینا چاہئے‘‘

سوشل میڈیا پرکوہلی کو اپنے اس بیان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اب بالی ووڈ  سینئر اداکار نصیرالدین شاہ بھی میدان میں آگئے ہیں اور ویرات کوہلی کو ’بدمزاج ترین کھلاڑی‘ قرار دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ ’’ویرات کوہلی ناصرف دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں بلکہ بدمزاج ترین کھلاڑی بھی ہیں،کرکٹ میں اُن کی چمک تکبر اور برے رویے کے آگے پھیکی پڑ جاتی ہےاور ہاں میراملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘‘



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎