طالبان سے مذاکرات کیلئے افغان ٹیم ابوظبی پہنچ گئی

طالبان، پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح کے حکام کے درمیان مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے، افغان وفد کی آمد کے بعد افغانستان کی بھی ان مذاکرات میں شمولیت کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔


افغان حکام کے مطابق افغانستان کی مذاکراتی ٹیم ابو ظبی میں طالبان وفد سے براہ راست ملاقات کے لیے پہنچ گئی ہے.

اس سے پہلے افغان وفد کے سربراہ نے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی۔

اس سے قبل طالبان نے ابوظہبی میں سعودی، پاکستانی اور اماراتی اعلیٰ سطح کے حکام سے ملاقات کی تصدیق کی۔

افغان وفد رواں ہفتے متحدہ عرب امارات اور سعودی وفود سے بھی ملاقات کرے گا، افغانستان کی مذاکراتی ٹیم عبدالسلام رحیمی کی سربراہی میں ابوظبی پہنچی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎