سرفراز نہیں تو کون بنے پاکستان کا کپتان؟

 

 


سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سرفراز احمد کی حمایت میں سامنےآ گئے،ان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا مشکل ٹور ہے،سرفراز بہت اچھی کپتانی کررہے ہیں،سرفراز نہیں تو کپتان کون بنے گا؟کوئی نام بتا دیں۔

سرفراز کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کے حوالے سے پچھلے کئی دن سےخبریں گردش کر رہی ہیں، دو روز قبل سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی سرفراز کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کرکٹ کیمٹی کے رکن وسیم اکرم نے شاہد آفریدی کے اس بیان سے متعلق سوال پرکہا کہ آپ مجھے نام بتادیں کپتان کون بنے پاکستان کا، میں پچھلے ایک دو مہینے سے سن رہا ہوں کہ لوگ سوشل میڈیا پر لگے ہوئے ہیں کہ بس کپتان ہٹادو، پیچھے کوئی جاوید میاں داد یا عمران خان بیٹھا ہے تو بنا دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقا کا دورہ صرف پاکستان کے لئےنہیں بلکہ ہر ٹیم کے لیے مشکل ہوتا ہے ، یہاں پتہ لگے گا کہ ہمارے بلے بازوں میں کتنا ہنر ہے۔ میرے خیال میںسرفراز احمد اچھا پرفارم کر رہا ہے۔

واضح رہے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ پہلے تینوں فارمیٹس میں سرفرازاحمد کی کپتانی کی حامی تھے لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے اور انہیں ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر فوکس کرنا چاہیے۔ آگے ورلڈ کپ آرہا ہے جس میں اچھی کرکٹ ہوگی، سرفراز احمد کو پہلے ہی اپنا مائنڈ بنا لینا چاہیے تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎