وزیراعظم عمران خان کا سماء کے کیمرامین پر تشدد کا نوٹس

وزیراعظم عمران خان نے سماء کےکیمرامین پرتشدد کا نوٹس لے لیا۔ عمران خان نے میڈیا ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔


گذشتہ روز قومی اسمبلی کی عمارت کے احاطے میں نوازشریف کے گارڈ نے سماء کے کیمرہ مین واجد کو تشدد کا نشانہ بنایاتھا۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ہرصورت میڈیا ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی افتخار درانی اور یوسف بیگ مرزا نے پمزاسپتال میں زخمی کیمرہ مین واجد کی عیادت کی اور وزیراعظم کی جانب سے خیریت بھی دریافت کی۔

اس سے قبل وزیرِ صحت عامر محمود کیانی نے کیمرہ مین واجد علی کی عیادت کی اور پمزاسپتال انتظامیہ کوعلاج معالجے کی بہترین سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎