ٹیسٹ رینکنگ: باولنگ میں یاسر شاہ، بیٹنگ میں اظہر علی کا 10واں نمبر

دبئی : (دنیا نیوز) بلے بازوں میں کوہلی پہلے، اظہر علی دسویں نمبر پر برقرار ہیں، پرتھ ٹیسٹ کے ہیرو نیتھن لیون باولنگ میں ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، انجری کے شکار محمد عباس کی چوتھی پوزیشن ہے۔


دبئی سے جاری ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں ویرات کوہلی پہلے اور اظہر علی دسویں نمبر پر براجمان ہیں، بھارت کے خلاف ہی 72 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلنے والے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ ایک درجہ جمپ لگا کر بارہویں نمبر کے بلے باز بن گئے



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎