ڈیل اسٹین زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے جنوبی افریقی بولر

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ۔


سینچورین میں ڈیل اسٹین نے فخر زمان کو آؤٹ کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا،ان سے پہلے جنوبی افریقا کے سابق کپتان شان پولاک نے 108 ٹیسٹ میں 421 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیل اسٹین سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں 11ویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ سر ی لنکا کے مرلی دھرن کا ہے جنہوں نے 133 ٹیسٹ میں 800 شکار کیے ہیں ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎