جنوبی افریقہ کو پاکستان پر 42 رنز کی برتری، پورٹی ٹیم 223 رنز پر ڈھیر

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کےخلاف 42 رنز کی برتری حاصل کر لی جبکہ پوری ٹیم 223 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔


سینچورین ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ نے 125 رنز 5 وکٹوں پر اننگز شروع کی تو 146 کے اسکور پر چھٹی وکٹ گر گئی۔

اس کے بعد کوئی بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی آؤٹ ہوتا گیا۔ ٹیمبا باووما 53، کیشو مہاراج 4، کیگاسو ربادا 19 اور کوئنٹن ڈی کوک 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ 4، 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر سکے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے روز ہی پوری ٹیم 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 79 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔

سنچورین ٹیسٹ : جنوبی افریقا کے پاکستان کیخلاف 5 وکٹ پر 125 رنز

پاکستان نے جنوبی افریقہ کی سرزمین میں کبھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی، دوہزار تیرہ میں مصباح الیون کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان اسکواڈ

کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، اظہر علی، بابر اعظم، فخر زمان، حسن علی، امام الحق، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ۔

جنوبی افریقی اسکواڈ



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎