امریکا: وائلڈ لائف پارک میں شیر نے حملہ کرکے خاتون ملازم کو ہلاک کردیا

22 سالہ الیگزینڈرا نے چند روز قبل ہی بحیثیت انٹرن وائلڈ لائف پارک میں کام کا آغاز کیا تھا—۔فوٹو/ بشکریہ الیگزینڈرا بلیک فیس بک


واشنگٹن: امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر برلنگٹن کے وائلڈ لائف پارک میں شیر نے حملہ کرکے ایک خاتون ملازم کو ہلاک کردیا۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پارک کا عملہ شیر کے پنجرے کی صفائی کر رہا تھا کہ پنجرے کے بند حصے سے شیر اچانک وہاں آ گیا اور خاتون الیگزینڈرا بلیک پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔

بعدازاں شیر کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، تاکہ خاتون کو اس کی گرفت سے نکالا جاسکے۔

وائلڈ لائف پارک کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں انسانی جان کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ شیر لاک کیے گئے حصے سے کیسے باہر آیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎