وزیراعظم کا اصغر خان کیس میں ایف آئی اے رپورٹ پر اظہار عدم اطمینان

وزیراعظم نے اصغر خان کیس پر ایف آئی اے کے مؤقف پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کے مؤقف پر عدم اطمینان کااظہارکیا ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، عمران خان دورہ ترکی کے بعد رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی بریفنگ کے تناظر میں حکومت کیس سے متعلق اپنا لائحہ عمل طے کرے گی، چند روز قبل ایف آئی اے نے سپریم کورٹ سے اصغر خان کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش کی تھی۔

اصغر خان کیس میں آئی ایس آئی کی جانب سے سیاستدانوں کو رقوم فراہم کرنے کے الزامات لگائے گئے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎