سپریم کورٹ: اصغر خان کیس کی تفتیش نیب کو دی جائے، درخواست دائر

لاہور: (دنیا نیوز) اصغر خان کیس کی تفتیش نیب کے حوالے کرنے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔


مقامی شہری سرفراز کی جانب سےسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اصغر خان کیس ملکی سیاست کا اہم ترین کیس ہے، تاہم اس کیس میں ایف آئی اے تفتیش میں ناکام ہو چکی ہے۔

درخواست میں واضح کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اصغر خان کیس میں عملدرآمد کا حکم دے چکی ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کو کیس میں فریق بننے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کیس کی تفتیش قومی احتساب بیورو (نیب) کے سپرد کرنے کا حکم دے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎